- فتوی نمبر: 36-227
- تاریخ: 22 ستمبر 2026
- عنوانات: عبادات > طہارت > حیض و نفاس کا بیان
استفتاء
ایک عورت کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد اس کو بائیس دن خون آیا پھر رک گیا ،اب گزشتہ 9 دنوں سے خون آنا بند ہو چکا ہے اب اس کے لیے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ان کے لیے حکم یہ ہے کہ فورا غسل کر کے نمازیں پڑھنا شروع کر دیں اور 40 دن کے اندر اندر دوبارہ خون نہ آنے کی صورت میں گزشتہ 9 دنوں کی نمازوں کی قضاء بھی کریں اور اگر چالیس 40 دن کے اندر اندر دوبارہ خون آئے تو اس کی تفصیل بتا کر دوبارہ استفسار کریں ۔
ذخر المتا ہلین (ص:315) میں ہے:
قواعد النفاس….. : يجب الغسل بمجرد انقطاع الدم في مدة الأربعين.
بدائع الصنائع(1/41) میں ہے:
فإذا طهرت قبل الأربعين اغتسلت، وصلت بناء على الظاهر لأن معاودة الدم موهوم، فلا يترك المعلوم بالموهوم.
ہندیہ (1/37) میں ہے:
الطهر المتخلل في الأربعين بين الدمين نفاس عند أبي حنيفة – رحمه الله تعالى – وإن كان خمسة عشر يوما فصاعدا وعليه الفتوى.
بنایہ (1/696) میں ہے:
(وان لم تكن لها عادة) بأن كانت مبتدأة : ( فابتداء نفاسها أربعون يوما، لأنه أمكن جعله نفاسا): أي جعل الأربعين، فلو انقطع الدم دون الأربعين فالكل نفاس، سواء كانت مبتدأة أو معتادة، عند الانقطاع فيما دون الأربعين فتغتسل وتصلي بناء على الظاهر، فإن عاد الدم في الأربعين أعادت الصوم.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved