• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بہن کو موبائل لے کر دینا جسے وہ گناہ کے کام میں استعمال کرے گی

استفتاء

میر اسوال یہ ہے کہ میری بہن مجھ سے تقریبا 4 سال بڑی ہے وہ یونیورسٹی پڑھ رہی ہے اس نے مجھ سے کہا میرے لئے موبائل لے لو تا کہ میں موبائل پر  پڑھائی  کروں میں نے اس کو android touch موبائل دے دیا اب مثال کے طور پر وہ موبائل کا غلط استعمال کرتی ہے لڑکے کے ساتھ بات کرتی ہے تو کیا اس سب کا گناہ مجھے ملے گا ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ : کیا آپ کو پہلے سے معلوم تھا کہ غلط استعمال کرے گی ؟

جواب وضاحت:نہیں مجھے پہلے سے معلوم نہیں تھا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کو گناہ نہیں ملے گا تاہم ( اگر معلوم ہو جائے کہ آپ کی بہن اس موبائل کا غلط استعمال کر رہی ہے تو )معلوم ہونے کے بعد آپ کو چاہیے کہ( نہی عن المنکر کے طور پر اگر ہو سکے تو ) آپ اپنا موبائل واپس لے لیں ورنہ آپ کو بھی گناہ ہوگا (یہ حکم تب ہے جب موبائل آپ نے صرف استعمال کیلئے دیا ہو ہدیہ نہ کیا ہو اور اگر ہدیہ کیا ہو تو موبائل واپس لینا جائز نہیں )۔

ہدایہ (4/ 378)میں ہے:

«”ويكره ‌بيع ‌السلاح في أيام الفتنة” معناه ممن يعرف أنه من أهل الفتنة لأنه تسبيب إلى المعصية وقد بيناه في السير، وإن كان لا يعرف أنه من أهل الفتنة لا بأس بذلك لأنه يحتمل أن لا يستعمله في الفتنة فلا يكره بالشك»

صحیح مسلم (رقم:78) میں ہے:

عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم  قال: ” «من رأى منكم منكرا ‌فليغيره ‌بيده، فإن لم يستطع فبلسانه، فإن لم يستطع فبقلبه، وذلك أضعف الإيمان» “

مرقاة المفاتيح (8/ 3208)میں ہے:

«(‌فليغيره ‌بيده) أي: بأن يمنعه بالفعل بأن يكسر الآلات ويريق الخمر ويرد المغصوب إلى مالكه»

المستدرك على الصحيحين للحاكم  (رقم الحدیث:2324) میں ہے:

عن سمرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا كانت الهبة لذي رحم محرم ‌لم ‌يرجع ‌فيها»

درمختار(5/ 699) میں ہے:

«(ويمنع الرجوع فيها) حروف (دمع خزقه) يعني الموانع السبعة الآتية…. (والقاف القرابة، فلو وهب لذي رحم محرم منه) نسبا (ولو ذميا أو مستأمنا لا يرجع)»

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved