• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آخرت میں انسان کا اپنے گناہوں سے انکار کرنے کی صورت میں گواہ لانے سے متعلق قرآن وحدیث سے حوالہ

استفتاء

آخرت میں انسان اپنے  گناہوں اور جرائم کا انکار کریں گے  پھر گواہ سامنے لائے جائیں گے ۔

اس بارے تفصیلی  رہنمائی فرمائیں کہ قرآن و احادیث میں یہ مکمل کس طرح بیان  ہوا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قرآن مجید کی آیاتِ مبارکہ اور احادیثِ مبارکہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان آخرت میں جب اپنے گناہوں اور جرائم کا انکار کریں گے تو اللہ تعالیٰ انسان کے اعضا و جوارح کو بطورِ گواہ پیش کریں گے کہ وہ انسان کے کیے ہوئے جرائم اور گناہوں کو بیان کریں گے۔ چنانچہ چند آیات اور احادیثِ مبارکہ اور ان کا ترجمہ درج ذیل ہے۔

‌اليوم ‌نختم على أفواههم وتكلمنا أيديهم وتشهد أرجلهم بما كانوا يكسبون  [سورة يسين، آيت:65]

ترجمہ: آج ہم ان کے منہ پر مہر لگا دیں گے، اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے، اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ وہ کیا کمائی کیا کرتے تھے۔

ويوم يحشر أعداء الله إلى النار فهم يوزعون حتى إذا ما جاءوها ‌شهد ‌عليهم ‌سمعهم وأبصارهم وجلودهم بما كانوا يعملون. وقالوا لجلودهم لم شهدتم علينا قالوا ‌أنطقنا ‌الله الذي أنطق كل شيء وهو خلقكم أول مرة وإليه ترجعون  [سورة حم السجدة، آيت: 21،20،19]

ترجمہ: اور اس دن کا دھیان رکھو جب اللہ کے دشمنوں کو جمع کر کے آگ کی طرف لے جایا جائے گا، چنانچہ انہیں ٹولیوں میں بانٹ دیا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ اس (آگ) کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے خلاف گواہی دیں گی کہ وہ کیا کچھ کرتے رہے ہیں۔ وہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف کیوں گواہی دی؟ وہ کہیں گی کہ ہمیں اس ذات نے بولنے کی طاقت دے دی ہے جس نے ہر چیز کو گویائی عطا فرمائی ہے اور وہی ہے جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا اور اُسی کی طرف تمہیں واپس لے جایا جا رہا ہے۔

صحیح مسلم (رقم الحدیث: 2969) میں ہے:

عن أنس بن مالك، قال: كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فضحك، فقال: «هل تدرون مم أضحك؟» قال قلنا: الله ورسوله أعلم، قال: ” من مخاطبة العبد ربه، يقول: يا رب ألم تجرني من الظلم؟ قال: يقول: بلى، قال: فيقول: فإني لا أجيز على نفسي إلا شاهدا مني، قال: فيقول: كفى بنفسك اليوم عليك شهيدا، وبالكرام الكاتبين شهودا، قال: ‌فيختم ‌على ‌فيه، فيقال لأركانه: انطقي، قال: فتنطق بأعماله، قال: ثم يخلى بينه وبين الكلام، قال فيقول: بعدا لكن وسحقا، فعنكن كنت أناضل “

ترجمہ:حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کیا تم جانتے ہو کہ میں کس وجہ سے ہنس رہا ہوں؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے کہا اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بندے کے اپنے رب سے مخاطب ہونے کی وجہ سے وہ عرض کرے گا، اے میرے رب کیا آپ مجھے ظلم سے نہیں بچائیں گے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیوں نہیں؟ ضرور وہ عرض کرے گا میں اپنے خلاف صرف اپنے نفس ہی کی گواہی کو قبول کروں گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا آج تیرا نفس ہی تیرے خلاف گواہی دینے کے لیے کافی ہے اور لکھنے والے معزز فرشتے بھی گواہی کے لیے کافی ہیں پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کے اعضا سے کہا جائے گا کلام کرو۔ وہ اس کے اعمال کے متعلق کلام کریں گے پھر اس بندے کے اور اس کی زبان کے درمیان سے پابندی اٹھا لی جائے گی تو وہ (اپنی زبان سے بول کر) کہے گا تمہارے لیے دوری ہو اور ہلاکت ہو میں تو تمہاری ہی طرف سے جھگڑا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved