• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کتنی عمر میں لڑکے سے پردہ ضروری ہے۔

  • فتوی نمبر: 24-345
  • تاریخ: 24 اپریل 2024

استفتاء

برائے  مہربانی  بتائیں کہ کتنے سال کی عمر کے لڑکے سے عورت کو پردہ کرنا ہوتا ہے ؟ مطلب لڑکے کی کم سے کم عمر جب پردہ اس سے عورت کرنا شروع کر دے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مراہق (جو لڑکا عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف ہو ) سے پردہ کرنا واجب ہے  اور بعض لڑکوں  میں یہ واقفیت پندرہ سال سے پہلے بارہ سال کی عمر میں بھی ہوجاتی ہے۔

ابن کثیر (276/3) میں ہے :

.فأما إن كان مراهقا أو قريبا منه، بحيث يعرف ذلك ويدريه، ويفرق بين الشوهاء والحسناء، فلا يمكن من الدخول على النساء۔

رد المحتار (118/4)میں ہے :

  لا بد في كل منهما من سن المراهقة وأقله للأنثى تسع وللذكر اثنا عشر لأن ذلك أقل مدة يمكن فيها البلوغ كما صرحوا به في باب بلوغ الغلام.

معارف القرآن (405/6) میں ہے :

بارھویں قسم  اوالطفل الذين  ہے اس سے مراد وہ نا بالغ بچے ہیں جو ابھی بلوغ کے قریب بھی نہیں پہنچے اور عورتوں  کے مخصوص حالات و صفات اور حرکات و سکنات سے بلکل بے خبر ہوں اور جو لڑکا ان امور میں دلچسپی لیتا ہو وہ  مراہق یعنی قریب البلوغ ہے اس سے پردہ  واجب ہے (ابن کثیر )

آپ کے مسائل اور  ان کا حل (114/8)میں ہے :

سوال : پردہ 12سال کے لڑکے سے کرنا چاہیے یا 18سال کے لڑکے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں : پردہ 18سال کے لڑکے سے کرنا  چاہیے لیکن ہم بارہ سال کے لڑکوں سے بھی پردہ کرتے ہیں ۔

جواب : جو لڑکے عورتوں کے پردے سے واقف ہوں ان سے پردہ کرنا چاہیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved