• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایک وقت میں تین طلاق دینے کا حکم

استفتاء

شوہر کا بیان:

میری اپنی بیوی سے فون   پر بات چیت  ہوئی جس میں، میں نے اپنی بیوی کو تلخ کلامی کرتے ہوئے غصہ میں تین مرتبہ طلاق دے دی، جس کے الفاظ یہ تھے کہ میں نے تمہیں طلاق دی۔

غصہ کی تفصیل یہ ہے کہ غصہ تھا البتہ طلاق دیتے وقت مجھے سب معلوم تھا کہ طلاق دے رہا  ہوں، اور کوئی گالی وغیرہ بیوی کو نہیں دی۔

بیوی کا بیان(بذریعہ فون کال) کال کنندہ (وسیم طفیل)

میرے شوہر اچانک مجھے فون کیا اور یہ کہا کہ میں تمہیں تین مرتبہ طلاق دے رہا ہوں، میں نے یہی سنا اور فون بند کر دیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں جن کی وجہ سے نکاح ختم ہوچکا ہے اور بیوی شوہر پر مکمل حرام ہوچکی ہے، لہذا اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ صلح کی گنجائش ہے۔

واضح رہے کہ تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں چاہے اکٹھی ایک مجلس میں دی جائیں یا الگ الگ مجالس میں دی جائیں۔ جمہور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کا یہی مذہب ہے۔

علامہ بدرالدین العینی رحمہ اللہ تعالی صحیح بخاری شریف کی شرح عمدۃ القاری (جلد1، صفحہ 232)میں تحریر فرماتے ہیں:حيث قال مذهب جماهير العلماء من التابعين و من بعدهم منهم الأوزاعي و النخعي و الثورى و ابوحنيفة و أصحابه و مالك و أصحابه والشافعي و أصحابه و احمد و أصحابه و إسحاق و ابوثور و ابوعبيدة و آخرون كثيرون على أن من طلق امرأته ثلاثا يقعن و لكنه يأثم

مرقاة المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح (جلد6 صفحہ 293) میں ہے:قال النووى "اختلفوا فيمن قال لامرأته أنت طالق ثلاثا فقال مالك والشافعي وأحمد وابوحنيفة والجمهور من السلف و الخلف يقع ثلاثا

وفيه وأيضا: وذهب جمهور الصحابة والتابعين ومن بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث (جلد 3 صفحه 330)

بدائع الصنائع (3/295) میں ہے:وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} سواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة . الخ

نوٹ: مزید دلائل اور مخالف دلائل کے جوابات کے لیے منسلکہ تحریر ملاحظہ کرلی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved