• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوی نے کہا کہ” کیا میں آپ پر حرام ہوں ؟”تو شوہر نے کہا  كہ "ہاں حرام ہی سہی  "جے تو پین دے گھر گئی تے تینوں اکا مکا طلاق "کے الفاظ سے طلاق کا حکم

استفتاء

آج  سے تقریبا دو سال پہلے میاں بیوی کی لڑائی ہوئی دونوں موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے تو بیوی نے کہا کہ "کیا میں آپ کی بیوی نہیں ہوں ” کیا میں آپ پر حرام ہو ں” ؟تو شوہر نے کہا  "ہاں حرام ہی سہی  "اس کے تقریبا دو ماہ بعد(بیوی کے تین پیریڈپورے نہیں ہوئے تھے)  گھر میں کوئی مہمان آئے ہوئے تھے تو بیوی نے شوہر کو آواز دی تو شوہر نے کہا "میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں "ایک دفعہ کہا تھا اس کے بعد یہ مسئلہ پوچھا تو مولانا صاحب نے کہا کہ دو طلاقیں ہو گئی ہیں پھر  میاں بیوی نے دو گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرکے دوبارہ نکاح کر لیا پھر اس کے تقریبا چار، پانچ ماہ بعد گھر میں لڑائی ہوئی "تو بیوی گھرسے جا رہی تھی اپنی بہن کے گھر شوہر نے کہا کہ”جے تو پین دے گھر گئی تے تینوں اکا مکا طلاق”(یعنی اگر تم بہن کے گھر گئی تو تمہیں بالکل طلاق)تو بیوی پھر بھی چلی گئی۔  تقریبا پندرہ یا بیس دن بعد دوبارہ بیوی گھر آ گئی اس کے بعد دوبارہ لڑائی ہوئی تو بیوی نے کہا کہ” کیا میں آپ کی بیوی نہیں ہوں”تو شوہر نے کہا کہ نہیں ہو” اور  طلاق کی نیت  نہیں تھی دو دن بعدبیوی  پھر چلی گئی شوہر نے وارننگ دیتے  ہوئے کہا اگر تو کل تک گھر نہ آئی اور فون تک بھی نہ کیا تو” تمہیں طلاق”لیکن بیوی نہیں آئی نہ فون کیا تھا ۔پھر اس کے کچھ عرصہ بعد شوہر بیوی کےگھر گیا  بیوی کو منانے کے لیے ، بیوی کا مطالبہ تھا کہ علیحدہ مکان لیں وہ نہ مانا اس پر لڑائی ہوئی تو شوہر نے تین دفعہ کہا کہ” میں نے تمہیں طلاق دی”اب سوال یہ ہے کہ کتنی طلاقیں واقع ہو چکی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر  پر حرام ہوچکی ہےلہٰذا اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ صلح کی گنجائش ہے۔

ہدایہ  (398/2)میں ہے:وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته : إن دخلت الدار فأنت طالق وهذا بالاتفاق

بدائع الصنائع (3/295)میں ہے:"وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر لقوله عز وجل { فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره {

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved