• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

"ابجد” کے ذریعے روحانی علاج کرنا

استفتاء

روحانی علاج کے سلسلے میں مریض اور اس کی والدہ کا نام پوچھا جاتا ہے پھر حروف ابجد کے ذریعے حساب کتاب کرکے بیماری کی تشخیص کی جاتی ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

وضاحت مطلوب ہے کہ:

۱۔ ایسا کون کرتا ہے ؟

۲۔حساب کتاب کی مزید تفصیل کیا ہے ؟کیا یہ علم رمل سے تعلق رکھتا ہے یا کوئی اور طریقہ ہے ؟

جواب وضاحت :

میں ایک عامل کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے میرا اور میری والدہ کا نام پوچھا اور پھر کاغذ قلم لے کے کچھ حساب کیا اور کہا کہآپ پہ کسی نے جادو کیا ہے اور اس عمل کے دوران انہوں نے کچھ پڑھائی وغیرہ نہیں کی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جتنی تفصیلات سائل نے فراہم کی ہیں ان کے پیش نظر کوئی حکم لگانا مشکل ہے ہو سکتا ہے انہوں نے کوئی خلاف شرع کام نہ کیا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا ہو جو شریعت کی نظر میں درست نہ ہو

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved