- فتوی نمبر: 11/318
- تاریخ: 04 مارچ 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > عملیات، تعویذات اور جادو و جنات
استفتاء
تندرستی کا راز
جو شخص چاہتا ہے مرتے دم تک اس کے تمام اعضاء سلامت رہیں اوروہ تندرست رہے وہ روزانہ سورہ روم کی آیت نمبر30
فاقم وجهك للدین حنیفا فطرت اللہ التی فطر الناس علیھا لاتبدیل لخلق اللہ ذلک الدین القیم ولکن اکثر الناس لا یعلمون
صرف تین بار پڑھ کر اپنےآپ پر دم کرے ،بہت جلد اثرات مرتب ہو ں گے ۔
برائے مہر بانی یہ بتائیں کہ یہ صحیح ہے ؟اس کو پڑھنا چاہیے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ آیت کی جو خاصیت بتائی گئی ہے وہ قر آن وحدیث میں نہیں ہے بلکہ یہ کسی کے اپنے خیال اور تجربے پر مبنی بات ہوگی ۔ اس لیے اس بات کی تصدیق یا تردید کرنا ممکن نہیں تاہم اس عمل میں کوئی ناجائز بات نہیں ہے .اس لیے اگر یہ عمل کسی متبع سنت بزرگ کا تجربہ ہے اور انہوں نے پڑھنے کو بتایا ہے تو مجرب عمل سمجھ کر پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں لیکن یہ بات پیش نظر رہنی ضروری ہے کہ ان مجرب عملیات اور وظائف کی حیثیت مسنون اعمال اور قر آن وحدیث میں منقول دعاؤں سے کم تر ہے ۔اس لیے ترجیح انہی مسنون اعمال اور دعاؤں کو دینی چاہیے ۔دعا سب سے بڑا وظیفہ ہے جس سے مطلوبہ عافیت بھی ملتی ہے اور عبادت کا مغز ہو نے کی وجہ سے اللہ کا قرب بھی ملتا ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved