• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میری کرسمس کہنا

استفتاء

1۔میری کرسمس کہنا کیساہے؟

2۔اس کا مطلب کیا ہے؟

3۔کیا ہم کسی کو میری کرسمس کہہ سکتے ہیں؟

میری کرسمس کا مطلب ہے کہ اللہ کا بیٹاہوا ہے،مبارک ہو اللہ کی پناہ ،نعوذباللہ من ذلک۔

ایسا عقیدہ رکھنا کفر ہے جو مسلمان سے ایمان ختم کردیتا ہے ہم مسلمان ہیں نہ تو ہمیں میری کرسمس کہنا چاہیے اور نہ ہی ہیپی نیو ائیر ۔عیسائی عیسی علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا مانتے ہیں اور ان کی پیدائش کی خوشی میں کرسمس ڈے مناتے ہیں ۔برائے کرم کبھی میری کرسمس نہ کہنا۔(یہ ایک مسیج ہے جو کہ واٹس ایپ پر چل رہا ہے کیا یہ درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔عیسائیوں کو کرسمس کے موقع پرمبارک دینا جائز نہیں ہے۔

سنن بیہقی میں ہے :

عن عطاء بن دینار ،قال :قال عمر لا تعلمو ا رطانته الاعاجم ولاتدخلوا علی المشرکین فی کنائسهم یوم عیدهم فان السخطة تنزل عليهم.

ترجمہ :عجمیوں کے طرز کلام کو مت سیکھو اور مشرکین کی عید کے دن ان کے کنائس میں داخل نہ ہوا کرو اس لیے کہ ان پر غضب نازل ہوتا ہے۔

سنن بیہقی حدیث نمبر 1864 میں ہے:

عن عبدالله بن عمرقال :من بنی ببلاد الاعاجم وصنع نیروززهم و مهرجانهم وتشبه بهم حتی یموت وهو کذلک حشرمعهم یوم القیمة.(سنن بيهقی )

ترجمہ:جس نے اعاجم کے دربار میں رہائش اختیار کی اور نیروز اور مہر جان منا کر ان کی مشابھت کی اور اسی حال میں اس کی موت آگئی تو اسکا حشر انہیں کے ساتھ ہوگا ۔

فتاوی تاترخانیہ7/374میں ہے:

1.اجتمع المجوس فی یوم النیروز فقال مسلم ’’خوب رسمی نهاده اند‘او قال فیک ائین نهاده اند یخاف عليه الکفر.

2.الخروج الی النیروز المجوس والموافقة معهم فیمایفعلون فی ذلک الیوم من المسلمین یوجب الکفر .

درمختار5/293میں ہے:

ولو سلم علی الذی تبجیلا یکفرلان تبجیل الکافر کفر ولو قال المجوسی یا استاذ نبجیلا کفر.

فتاوی محمودیہ 19/527 میں ہے:

1۔غیر قوم کے تہوار کے دن مسلمانوں کو انہیں مبارک باد دینا درست نہیں ہے۔

2۔کرسمس کرائسٹ اور ماس کا مرکب ہے۔کراسٹ کا مطلب ہے مسیح علیہ السلام اور ماس کہتے ہیں اجتماع کو یعنی مسیح علیہ السلام کیلئے اکٹھا ہونا۔ (oxfard page 250) اور ماس کا مطلب ہے جشن منانا ،خوش ہونا (oxford page1003 )

اس سے معلوم ہوا کہ میری کرسمس کا مطلب یہ ہے کہ مسیح کا اجتماع مبارک ہو ۔سوال میں ذکر کردہ ترجمہ ان الفاظ کا نہیں بنتا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved