• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بغیر وضو قران کو چھونا اور آیت سے استدلال

استفتاء

میرا سوال ہے کیا قرآن کو بغیر وضو کے چھوا جاسکتا ہے ؟کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بغیر وضو قرآن چھونا منع ہے اور دلیل دیتے ہیں لایمسہ الا المطہرون

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

دراصل یہ استدلال دوطرح سے باطل ہے :

1۔اول تو یہ قرآن کی حقانیت کو چیلنج ہے کہ ایک طرف تو قرآن کہتا ہے انماالمشرکون نجس کہ بے شک مشرک نجس ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ آج دنیا کے مختلف ممالک میں غیر مسلم اسے چھوتے ہیں پڑھتے ہیں اور تحقیق کرتے ہیں گوکہ کچھ کا مقصد دین حق کی تلاش ہوتی ہے اور کچھ کا مقصد اس کتاب کے اندر غلطیاں تلاش کرنا تاکہ قرآ ن کی حقانیت کو چیلنج کیا جاسکے ۔

2۔دوسری جووجہ یہ ہے کہ جو لوگ اس آیت سے دلیل لیتے ہیں تو آیت کا مطلب ہے لایمسه الاالمطهرون جسے صرف پاک لوگ ہی چھوسکتے ہیں ۔

تو سوال یہ ہے کہ آیا کیا بغیر وضو کے انسان ناپاک ہوتا ہے ؟کیونکہ طاہر یعنی پاکی کی ضد ہے ناپاکی تو کیا بغیر وضو کے انسان ناپاک ہوتا ہے ؟تو ایسا صحیح نہیں ہے وضو شرط نماز ہے بغیر وضو کے بھی مومن پاک ہی ہوتا ہے ۔تیسرا ان آیا ت کے سیاق وسباق کو دیکھا جائے تو جو مجھے سمجھ آئی اوربہتر لگا۔یہ کفار مکہ کے اعتراض کا جواب تھا کہ جو رسول اللہﷺ کو سحر زدہ یعنی جادو کا مارا یا شاعر ہو نے کا الزام لگاتے تھے تاکہ وہ اس کلام کو کسی پاگل شخص کی گفتگو یا کسی جادو گر یا جن شیطان سے منسوب کر سکیں تو اللہ رب العزت قرآن مقدس کی صداقت کا اعلان کررہے ہیں کہ یہ لوح محفوظ میں ہے جسے طاہر ہی چھو سکتے ہیں ۔جہاں تک جن وشیاطین کی پہنچ نہیں بلکہ یہ قرآن رب رحمن ہی کی طرف سے نازل کردہ ہے ۔

سورہ الواقعہ آیت 80-77

انه لقرآن کریم  کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت والا ہے ۔فی کتٰب مکنون جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہے لایمسه الاالمطهرون جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں ۔تنزیل من رب العلمین یہ رب العالمین کی طرف سے اترا ہوا ہے ۔

نوٹ :البتہ جنبی اور حائضہ کو براہ راست قرآن کو چھونے سے پرہیز کرنی چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت کی رو سے ناپاکی صرف مشرک ہونے میں منحصر نہیں اس کے علاوہ بھی ناپاکی کی مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں اور ہیں جس کی تفصیلات کتب فقہ میں ہیں ،بے وضو ہونا بھی ناپاکی کی ایک قسم ہے اور اس ناپاکی کے ہوتے ہوئے قرآن پاک کو چھونا ممنوع ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved