• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جمعہ کے خطبہ کا ترجمہ سننا

استفتاء

گزارش ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ عربی زبان میں دیا جاتا ہے ۔ساتھ ساتھ اس کا مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی نشر کیا جاتا ہے جو کہ ریڈیو پر آرہا ہو تا ہے اور اسے اپنے موبائل پر یا کسی بھی ریڈیو پر سنا جاسکتا ہے تو جو شخص عمرہ یا حج پر گیا ہو اور مسجد حرام یا مسجد نبوی میں موجود ہو اور وہ اپنے موبائل پر ساتھ ساتھ ترجمہ سنتا رہے تو اس میں شرعا کوئی قباحت تو نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خطبے کا ترجمہ سننے میں عربی خطبے کی طرف توجہ نہیں رہتی جبکہ عربی خطبے کو سننا یا اس کی طرف کان لگانا ضروری ہے۔لہذا مذکورہ صورت میں اپنے موبائل پر ترجمہ سننا درست نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved