• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شاپنگ سنٹر پر مختلف اشیاء کا حکم

استفتاء

میری ایک دوکان ہے جو شاپنگ سنٹر کی طرح ہے، اس میں مختلف سامان

1.شادی کے لیے پٹاخے، بم

2.اور داڑھی،  مونچھ اور سر کے بال بنانے والی مشین

3.اور mp3 میموری کارڈ

4.اور کھلونے گڑیا وغیرہ اشیاء ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ یہ اوپر لکھی ہوئی اشیاء کا بیچنا درست ہے، مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  1. پٹاخے بیچنا جائز نہیں کیونکہ یہ اذیت کا باعث بنتے ہیں اور نقصان کا اندیشہ بھی رکھتے ہیں، نیز ان میں پیسوں کا ضیاع بھی ہے۔
  2. مذکورہ مشین بیچنا جائز ہے، کیونکہ اس کا جائز استعمال بھی موجود ہے۔
  3. میموری کارڈ بیچنا بھی جائز ہے، کیونکہ اس کا غلط استعمال ضروری نہیں اور جو غلط استعمال کرتا ہے تو یہ استعمال کرنے والے کا ذاتی فعل ہے۔
  4. وہ کھلونے جو جاندار کی صورت یا مجسمے ہیں، ان کا بیچنا جائز نہیں، باقی بیچ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved