• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جاز ورلڈ ايپلى کیشن سے ملنے والے فری ایم بی کا حکم

استفتاء

میرا یہ سوال ہے کہ جو موبائل ایپلی کیشن فری ایم بی (انٹر نیٹ ) دیتی ہے جیسے جاز ورلڈ  یا اس طرح کی اور کوئی ایپلی کیشن ہے ان فری ایم بی کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ وضاحت کے ساتھ جواب دیجیے گا۔

تنقيح: تمام سم کمپنییز کی اپنی ایپ موجود ہے جو صارفین کو ایپ پر رجسٹر کرنے کے بعدروزانہ کچھ ایم بی فری دیتی ہے جیسے جاز ورلڈ (Jazz World)ایپ جاز صارفین کوہفتہ کے سات دن فری ایم بی دیتی ہے پہلے دن پچیس (25) ایم بی اور دوسرے دن پچاس (50) ایم بی اور اسی طرح ساتویں دن  دو سو (200) ایم بی اور پھر دوبارہ سے پہلے دن پچیس (25)ایم بی  دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح  مائی زونگ ایپلی کیشن سے روزانہ  کبھی بیس (20) ،کبھی تیس(30) اور کبھی چالیس (40) ایم بی  اپنے صارفین کو دیے جاتے ہیں۔ ان فری ایم بی کے لئے کوئی شرط نہیں ہے بس ایپ میں رجسٹر ہو کر ایپ سے روزانہ فری ایم بی حاصل کیے جاتے ہیں۔

کمپنی کی ایپ میں کمپنی کی مصنوعات اور سہولیات کے اشتہارات بھی چلتے ہیں ۔ کمپنی کے تمام پرانے و نئے پیکجز اور آفرز کی تفصیلات بھی اس ایپ کے ذریعہ حاصل ہو جاتی ہیں ۔ صارف خود اپنے نمبر پرکوئی بھی  پیکج خرید سکتاہےنیز اپنے بیلنس کے استعمال کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں اور کمپنی کوشکایت بھی درج کروا سکتے ہیں۔ گویا صرف رجسٹریشن   اور استعمال کے عوض یہ سب کچھ ملتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کمپنی کی طرف سے دیے جانے والے ان فری ایم بی کا استعمال جائز ہے۔کیونکہ یہ ایم بی کمپنی کی طرف سے ہدیہ ہیں جو کمپنی اپنے صارفین کو ایپ کے استعمال  پربغیر کسی شرط کے دیتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved