• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیوہ کو زکوۃ دینا

استفتاء

ہمارے محلے میں ایک بیوہ خاتون ہیں محلے کے بہت سارے لوگ ان کو زکوۃدیتے ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان کو زکوۃدیناجائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر یہ بیوہ مستحق زکوۃ ہے تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے۔

مستحق زکوۃ سے مراد وہ شخص ہے کہ جس کی ملکیت میں حوائج اصلیہ (بنیادی ضروریات زندگی)کے علاوہ اور اگر مقروض ہے تو قرضے کے علاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر کوئی چیز نہ ہو۔نیز وہ شخص مسلمان ہو اور سید نہ ہو۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved