- فتوی نمبر: 12-256
- تاریخ: 17 جولائی 2018
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
1۔ عمرہ میں سعی کے بعد شکرانہ کے طور پر نفل پڑھنا سنت ہے یا مستحب؟ بعض سعودی علماء بدعت کہتے ہیں احناف کا فتویٰ کیا ہے؟
2۔ حلق کے بجائے تھوڑا سا ٹک لگانا کیسا ہے؟ مقدار کیا ہو گی؟ افضل عمل کونسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ سعی کے بعد صفا مروہ پر نفل پڑھنا بدعت ہے البتہ مطاف میں پڑھنا مستحب ہے۔
2۔ حنفیہ کے نزدیک کم از کم ایک چوتھائی سر کا حلق یا قصر ضروری ہے۔ اس سے کم مقدار میں حلق یا قصر کافی نہیں ۔ اور پورے سر کا حلق یا قصر سنت ہے۔
غنیۃ الناسک (130) میں ہے:
و لا يصليهما علي المروة لانه ابتداع شعار۔
و فيه ايضاً (135) في مستحباته:
و هي النية ۔۔۔ و اداء رکعتين بعد فراغه منه في المسجد۔
و فيه ايضاً (174):
و السنة حلق جميع الرأس او تقصير منه و ان اقتصر علي الربع جاز مع الکراهة و هو اقل الواجب فيهما
© Copyright 2024, All Rights Reserved