• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بغیر گواہ کے موبائل کے ذریعہ نکاح کرنا

استفتاء

اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ

ایک فتویٰ لینا ہے نکاح کے بارے مہربانی فرماکر رہنمائی فرمادیں۔

ایک واٹس اپ گروپ میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا تھا ان لڑکیوں میں ایک عالمہ ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ لڑکا لڑکی سے بات کرتا، دوستی تھی، پر کل رات کو دونوں نکاح پر راضی ہو گئے وہ اس طرح کہ لڑکے نے لڑکی کی تصویر مانگی اس نے نقاب کے ساتھ بھیجی، پر لڑکے نے کہا کہ بغیر نقاب کے بھیجو تو لڑکی نے کہا اتنا دیکھنے کا شوق ہے تو نکاح کرلو، تو اس لڑکے نے گروپ میں موجود عالمہ سے کہا کہ ایک نکاح پڑھا دیں گی؟ انہوں نے کہا پڑھا دونگی، لڑکا مذاق میں تھا لیکن عالمہ نے جب پوچھا تو اس لڑکے نے کہا قبول ہے 3 دفعہ مذاق میں، اور جب لڑکی سے پوچھا تو اس نے مذاق سے نہیں بلکہ سچ میں کہا کہ قبول ہے۔ نکاح کا خطبہ نہیں ہوا اور گواہ بھی نہیں تو کیا یہ نکاح ہوگیا ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں نکاح نہیں ہوا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved