• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

چچا کو وراثت سے محروم کرنے کی کوئی صورت

استفتاء

۱۔میرے سگے چچا جی نے مجھے بچپن میں گود لے لیا تھا بعد میں اللہ تعالی نے چچا جی کو بیٹی عطاء فرمائی ،اس وقت چچا جی 78سال کے ہیں فالج کے مریض ہیں اور ذہنی توزان بھی متاثر ہو گیا ہے۔چچا جی پر قضاء وقدر کا فیصلہ  آجائے تو شرعی لحاظ سے سے مجھے وراثت نہیں ملتی کیونکہ میں لے پالک ہیں ۔وراثت  آدھی بیٹی کو جائے گی اور4/1چچی جی کو جائے گی اور باقی چچا جی کے بھائیوں کو جائی گی۔مفتی صاحب !کوئی جائز طریقہ کہ چچا جی کا مال (وراثت )چچا جی کے بھائیوں میں جانے سے بچ جائے ؟ کیونکہ  آ جا کر ہمارے پاس یہی چار مرلے کا پلاٹ ہے مکان بنانے کے لیے ۔

۲۔چچی جی کے پاس چچا جی کی رقم اور سامان گھر کا حکم کیا ہے ؟

الف۔گھر کی ضرتوں میں رقم خرچ کر سکتی ہیں ؟جبکہ چچا جی گھر کا خرچہ اسی پنشن سے چلاتے رہے بیمار ہونے سے پہلے ۔

ب۔چچا جی کی خاص ضروتوں میں رقم خرچ کرسکتی ہیں ؟

د۔چچا جی کے روزوں کا فد یہ دے سکتی ہیں ؟

ج۔نواسوں نواسیوں اور پوتی میں رقم بانٹ سکتی ہیں ؟

۳۔رقم سے زکۃ ادا کرسکتی چچا جی کی طرف سے ؟

ر۔کیا چچا جی پر زکوۃ بنتی ہے ؟جبکہ ان کا ذہنی توازن متاثرہو گیا ہے ۔

ص۔چچا جی کا گھر کا سامان کسی کو دے سکتی ہیں

ک۔چچا کا گھر کا سامان فروخت کرسکتی ہیں ؟فالتو سامان کوڑا کڑکٹ میں پھینگ سکتی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔مذکورہ صورتحال میں ہمارے علم میں ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ جس سے چچا جی کا مال چچا جی کے بھائیوں میں جانے سے بچ جائے ۔

۲۔ آپ کی چچی کے پاس جو رقم ہے اس میں بھی وراثت جاری ہوگی اور گھر کا جو سامان چچا جی کی ملکیت میں ہے اس میں بھی وراثت جاری ہو گی اور جو چچی کی ملکیت میں ہے وہ چچی ہی کا ہے وہ جو چاہے کرے۔

الف۔گھرکی ضرورتوں میں یہ رقم خرچ سکتی ہیں ۔

ب۔کرسکتی ہیں ۔

د۔دے سکتی ہیں ۔

ج۔معمولی رقم تو بانٹ سکتی ہیں غیر معمولی نہیں۔

س۔ادا کر سکتی ہیں ۔

ر۔زکوۃ بنتی ہے۔

ص۔نہیں۔

ک۔فروخت کرنے کی واقعی ضرورت ہو تو کرسکتی ہیں۔

ط۔اگر وہ سامان کوڑا کڑکٹ میں پھینکنے کے قابل ہو تو پھینک سکتی ہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved