- فتوی نمبر: 12-393
- تاریخ: 06 ستمبر 2018
- عنوانات: عبادات > متفرقات عبادات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1۔ میرے لیے کوئی وظیفہ بیان کریں، میرا عبادات میں دل نہیں لگتا ہے میں نماز پڑھنے کے لیے جب مصلے پر جاؤں تو اسی وقت میرا دل کرتا ہے میں نہ پڑھو۔
2۔ میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ تلاوت کروں پر جسے ہی قران کھولو میرا دل کرتا ہے آج نہیں کل پڑھوں گی۔
میں کسی کو بتاتی بھی نہیں کہ میرے بارے میں کیا سوچے گے سب، میری مد د کریں میں بہت پریشان ہوں۔
3۔اس کے علاوہ مجھے بات بات پہ بہت غصہ آتا ہے میرے سسرال میں اس کی وجہ سے بھی مجھے بہت نقصان ہوا ہے، میرے بس میں نہیں ہے بات بات پر جھگڑتی ہوں سب سے۔ مجھے پتہ ہی نہی چلتا ہے بعد مے مجھے اپنے رویہ پر شرمندگی بھی ہوتی ہے، میں ہائی بلد پریشر کی مریض ہوں۔
آپ براہ کرم میرے لیے دعا بھی کریں اور کوئی عمل بھی بتادیں میں روز روز کی چک چک سے بہت تنگ ہوں۔ اس کیفیت کو تقریبا 3 ماہ ہو گئے ہیں، اس سے پہلے میں 5 وقت کی نماز پڑھتی تھی اور رویہ بھی بہت اچھا تھا اور باقی دینی عمل بھی کرتی تھی۔ آپ میری مدد کریں اللہ اپ کو جزاے خیر دے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1,2۔ کم از کم روزانہ تین سو مرتبہ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھا کریں۔
3۔ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved