• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورت کے لیے اپنے چہرے کے بال صاف کرنا

استفتاء

ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ عورت اپنے چہرے کے بال جو رخسار پر ہوتے ہیں صاف کر سکتی ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کے لیے اپنے رخساروں کے بال یا وہ بال جو عام طور سے عورتوں کے نہیں ہوتے جیسے داڑھی وغیرہ صاف کرنا جائزہے۔

فتاویٰ شامیہ9/615 میں ہے:

"( قوله والنامصة إلخ ) ولعله محمول على ما إذا فعلته لتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ، ففي تحريم إزالته بعد، لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء وفي تبيين المحارم إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب”

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved