• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لڑکیوں کا دوسری لڑکیوں کی پنڈلی وغیرہ کے بال صاف کرنا

استفتاء

1۔کیا لڑکیان بیوٹی پالر میں پالر کا کام سکھنے کے لیے نوکری کے لیے جاسکتی ہیں ؟

2۔کیا پالر میں لڑکیا ں ،لڑکیوں کی ویکس (یعنی رانوں اور پنڈلیوں اور بازئووں کے بال جیل کے ذریعے جو کہ کسی کپڑے پر لگا کر جسم پر چپکا کر اس کپڑے کو کھینچتے ہیں جس کی وجہ سے بال اتر جاتے ہیں )کر سکتی ہیں ؟جب کہ اس میں جسم کو دیکھنا لازم آتاہے۔

3۔کیا لڑکیا ں خود اپنے جسم کی ویکس کرسکتی ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔بیوٹی پالر میں جو جو کام سکھائے جاتے ہیں ان کی مکمل فہرست اور ہر ایک کی واضح تفصیل لکھیں ۔

2۔ایک لڑکی دوسری لڑکی کی پنڈلی اور بازو کے بال اتار سکتی ہے البتہ ایک لڑکی کے لیے دوسری لڑکی کی ران کے بال اتارنا جائز نہیں ۔

3۔کرسکتی ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved