• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پے ڈائمنڈ کمپنی میں کام کرنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت سوال یہ ہے کہ’’پے ڈائمنڈ ‘‘کے نام سے ایک آئن لائن کمپنی ہے جو ڈائمنڈ(ہیرے) کا کام کرتی ہے ۔کمپنی کے ساتھ انوسٹمنٹ کرنے کے چار طریقے ہیں ۔ کمپنی کے ساتھ معاہدہ پانچ ہفتے کا ہے ۔ڈائمنڈ کی مکمل رقم ایڈوانس دینی ہے ۔

کمپنی 500سے 600تک منافع دے گی ۔اگر لگاتار تین ماہ 150%منافع ہو گا تو منافع کی یہ شرح برقرار رہے گی۔اگر لگاتار تین مہینہ 200%منافع ہو گاتو منافع بھی بڑھ جائے گا۔ کمپنی کہتی ہے کہ 25ہفتے بعد آپ کا ڈائمنڈ تیار ہو جاتا ہے ۔اگر آپ لینا چاہتے ہیں تو آپ اپنا ڈائمنڈ لے سکتے ہیںاور ڈلیوری چارجز ہم نے ادا کرنے ہیں ۔اور اگر نہ لینا چاہیں تو کمپنی 50ہفتہ لگاتار منافع دیتی رہے گی۔اور ڈائمنڈ کو خود انٹر نیشنل مارکیٹ میں سیل کردے گی۔کمپنی کے چار پیکج ہیں:

ٹوٹل 50ہفتے                               منافع ہفتہ وار                                 پیکج

1۔            55000                                 1100                                    22000

2  110000                              200                           44000

3  330000                              6600                                    132000

4  99000                                 19800                     396000

کیاایسا کاروبار کرنا جائز ہے؟اس کے علاوہ یہ کمپنی اپنے ساتھ خرید کاکام کرنے کے بھی بونس دیتی رہتی ہے۔

وضاحت مطلوب ہے :

۱۔ کیا کمپنی مذکورہ بالاکام کے علاوہ ملٹی لیول مارکیٹنگ کا کام بھی کرتی ہے؟

۲۔ کمپنی اپنے ساتھ خرید کا کام کرنے کا بونس دیتی رہتی ہے اس کی تفصیلات مہیا کی جائیں؟

جواب وضاحت :

۱۔

۲۔ کمپنی کہتی ہے کہ اگر آپ میرے ساتھ رقم انویسٹ کرنے کے علاوہ میرے ساتھ کام بھی کرتے ہیں تو میں آپ کو  کام کرنے پر بونس بھی دوں گی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس طرح کی کمپنیاں مارکیٹ میں مختلف عنوانات سے آتی رہتی ہے کچھ جزوی فرق کے ساتھ ان کے کام کی اصل بنیاد ملٹی لیول مارکیٹینگ ہوتی ہے اور وہ سب میں یکساں ہوتی ہے ۔اس نظام میں ممبرز کو براہ راست اور بالواسطہ دونوں قسم کے ممبروں کا کمیشن دیا جاتا ہے اور شرعا یہ درست نہیں ہے۔زیر نظر کمپنی کے نظام میں بھی بصورت بونس یہ خرابی موجود ہے ۔باقی رہی ہیرے کی سادہ خریدوفروخت اس میں بھی کئی خرابیاں ہیں ۔مثلا:

۱۔ ڈائمنڈ کے آرڈر کے طور پر جو رقم جمع کروائی جائے گی اسے کمپنی بجائے ڈائمنڈ کی قیمت کے انویسٹمنٹ سمجھتی ہے اور اس پر پانچ سو سے چھ سو تک منافع دیتی ہے ۔یہ یاتو ڈائمنڈ کی قیمت ہے یا انویسٹمنٹ ہے دونوں باتیں جمع نہیں ہوسکتی۔

۲۔ انویسٹمنٹ کی صورت میں کمپنی اور کلائنٹ کا معاہدہ کیا ہے ۔یہ نفع نقصان کی بنیاد پر شرکت ہے یا سادہ قرض ہے جس کی واپسی بہر طور یقینی ہے یہ واضح نہیں ۔

۳۔            ’’پچیس ہفتے بعد ڈائمنڈ تیار ہو جاتا ہے ‘‘ اگر لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں ۔کلانئٹ کو جب آرام سے نفع مل رہا ہے تو وہ ڈائمنڈ کی درد سر کیوں لے گا ۔چنانچہ کمپنی اسے پچاس ہفتے تک منافع دے گی ۔یہ منافع کس چیز کا ہو گا ۔یہ واضح نہیں ۔

۴۔            پھر کمپنی خود ہی ڈائمنڈ سیل کرے گی ۔مشتری نے ڈائمنڈ اپنے قبضے میں نہیں لیا اور بائع اسے سیل کردے گا یہ بھی خرابی ہے۔غرض مذکورہ کمپنی کے ساتھ بونس والا معاملہ ہو یا سادہ ڈائمنڈ کی خریداری اور انویسٹمنٹ والا معاملہ دونوں میں شرعی خرابیاں موجود ہیں ۔لہذا کمپنی کے ساتھ کام کرنا جائز نہیں ۔

نوٹ :یہ تو کمپنی کی اپنی سٹیٹمنٹ کا تجزیہ ہے البتہ مجموعی صورت حال دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈائمنڈ اور انونسٹمنٹ کو دکھانے کے لیے ہے ورنہ اصل میں لوگوں سے رقمیں رنٹھینے کا ایک طریقہ ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved