• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اولاد میں وقفہ کرنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت جی !مجھ سے کسی نے مسئلہ پوچھا ہے یہ بتادیں میاں بیوی کا اولاد کے بارے میں وقفہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟اگر ناجائز ہے تو کس وجہ سے ؟اگر جائز ہے تو اس کا طریقہ کیا ہے ؟یہ پہلے بچے کے دو سال بعد تک وقفہ کرنا چاہتے ہیں کیا حکم ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

وقفہ کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

جواب وضاحت :

حضرت جی وجہ یہ ہے ان کی بیوی بہت بیمار رہتی ہے بہت زیادہ کمزور ہے پہلے بچے کی دفعہ بھی وہ مسلسل اپنے ماں باپ کے گھر میں رہی کیوں کہ سسرال گائوں میں ہے جہاں ہسپتال وغیرہ نہیں ہے ،ہسپتال جانے کے لیے ڈیڑھ گھنٹے کاسفر کرنا پڑتا ہے اور ایسی حالت میںسفر بھی صحیح نہیں ہے عمر بھی کم ہے بچوں کو سنبھال نہیں سکتی ۔دوسری وجہ بچے کو دو سال تک دودھ پلانا چاہتے ہیںجو بچے کا حق ہے اور آج کل وہ بچے کمزور ہوتے ہیں جو دوسال دودھ نہیں پیتے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت حال میں وقفہ کرنا جائز ہے البتہ وقفے کے لیے عارضی طریقہ اختیار کیا جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved