• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مطلقہ کی عدت

استفتاء

طلاق کے بعد عدت کتنے ماہ تک ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر عورت حاملہ ہو تو بچہ پیدا ہونے تک عدت ہے اور حاملہ نہ ہو اور ماہواری  آتی ہو تو عدت تین ماہواریاں ہیں اور اگر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے یا عمر کم ہونے کی وجہ سے ماہواری نہ  آتی ہو تو عدت 3ماہ ہے ۔

درمختار5/183میں ہے:

وهی فی حرة تحیض بطلاق او فسخ بعد الدخول حقیقة او حکما ثلاث حیض .

وایضافیہ5/192:

والعدة فی حق من لم تحض حرة او ام ولدلصغر بان لم تبلغ تسعا…ا ولکبر بان بلغت سن الایاس ولم تحض…ثلاثة اشهر ان وطئت…5/6-183

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved