- فتوی نمبر: 12-171
- تاریخ: 09 جون 2018
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان
استفتاء
عورت کا خاوند فوت ہو جائے تو وہ اپنی عدت کہاں پوری کرے جبکہ سسرال میں پردے کا مناسب انتظام بھی نہ ہو؟
وضاحت مطلوب ہے کہ :
پردے کا مناسب انتظام نہ ہونے سے کیا مراد ہے ؟
جواب وضاحت:
یعنی دیور جیٹھ بھی گھر پر موجود ہونے کی وجہ سے کسی وقت سامنے آجاتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عورت اپنی عدت اپنے سسرال میںہی پوری کرے ۔اور دیور، جیٹھ کے سامنے پر گھونگھٹ کرلیا کرے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved