• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رخصتی سے پہلے تین طلاق دینے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ،

آپ سے ایک مسئلہ میں مدد چاہتی ہوں ایک عرصہ پہلے میری عزیزکی بیٹی کا نکاح ہوا تھا  گیارہ ماہ تک وہ نکاح رہا اس کے بعد یہ نکاح رخصتی سے پہلے ہی ختم ہو گیا ۔لڑکا اور لڑکی کے نکاح کے دوران کوئی تعلقات نہیں ہوئے اگر اب وہ دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو شریعت میں اس کا کیا حکم ہے ؟لڑکے نے سامنے یا فو ن پر کوئی طلاق نہیں دی بس لکھ کر ایک ہی دفعہ تین طلاقیں دے دی تھیں ۔جس کا طلاق نامہ ساتھ لف ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک بائنہ طلاق واقع ہو گئی ہے ۔جس کی وجہ سےپہلا نکاح ختم ہو گیا ہے۔ دوبارہ اکٹھے ہونے کے لیے گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ نکاح کرنا ہو گا ۔ نیزآئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved