• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق نامہ پڑھے بغیر اس پر دستخط کرنے سے طلاق کاحکم

استفتاء

حلف نامہ

میں محمد ساجد ولد محمد ابراہیم اٹاری سروبہ لاہور کا رہائشی ہوں ،میرا نکاح 2011میں شمائلہ بنت محمد یامین سے 7سال قبل ہوا تھا ۔مگر ہماری رخصتی 2016میں 2سال قبل ہوئی ۔یہ کاغذات جو حلف نامہ کے ساتھ منسلک ہیں۔ میں اللہ کو حاضر ناضر جان کر حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ان کاغذات کو بنا پڑھے ہوئے سائن کیا میں اس بات کا حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ان  کاغذات پر دستخط ضرور کیے ہیں مگر میں نے ان کو پڑھانہیں ہے ۔کیونکہ یہ کاغذات میرے سامنے لڑکی کے بھائی اور میرے بھائیوں نے تیار کروائے تھے اور کہا تھا کہ لڑکی کے دستخط میں خود کروا کردوں گا ۔میں دستخط نہیں کرنا چاہتا تھا مگر میں نے صرف اس بنا پر دستخط کیے کہ یہ لڑکی کے بھائی کی طرف سے ہے مگر مجھے اس بات کا بعد میں علم ہوا کے کاغذات میری طرف سے تیار کیے گئے ہیں میں دستخط کرنے کے حق میں نہیںتھا مگر میں نے صرف اس بنا پر دستخط کیے تھے۔میںاس بات کا حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ان کاغذات کو بغیر پڑھے دستخط کیا ہے ۔لہذا  آپ سے گزار ش ہے کہ سارے حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے اس کا حل بتا دے کہ کیا اس صورت میں طلاق ہوئی ہے کہ نہیں ؟

تنقیحات ۔ لڑکے کا بیان

میرے علم میں یہ تھا کہ لڑکی بول رہی ہے کہ مجھے طلاق دے دو ۔

مزید اضافہ:

میں نے استفتاء نمبر 4745میں اپنا حلف نامہ جمع کروایا تھا میں اس حلف نامہ میں اضافہ کروانا چاہتا ہوں جو کہ اس وقت میں تحریر کو نہیں پڑھا تھا چونکہ میرے بیوی 6ماہ سے اپنے والدین کے گھر میں ہے اس لیے میں نے اس بات کا اپنی زبان سے بھی اقرار نہیں کیا ۔بس بغیر پڑھے دستخط کیے تھے ۔میں یہ بیان اللہ کو حاضر ناظر جان کر  حلفا تحریر کر رہا ہوں ۔

کیا زبان سے اقرار کیے بنا طلاق ہوسکتی ہے جبکہ میں حلفا کہہ رہا ہوں کہ میں نے ان کا غذات کو بھی نہیں پڑھا اور چونکہ میری بیوی اپنے والدین کے گھر تھی میں نے زبان سے بھی اقرار نہیں کیا کیا ایسے میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر واقعتا شوہر نے منسلکہ طلاق نامے پر بغیر پڑھے دستخط کئے ہیں تو صرف ایک رجعی طلاق واقع ہوئی ہے لہذا عد ت گزرنے سے پہلے پہلے زبانی یا عملی رجوع کر کے میاں بیوی اکھٹے رہ سکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved