• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"میں تمہیں چھوڑتا ہوں” سے طلاق کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی زوجہ کو مخاطب کر کے کہا ’’میں اپنے ہوش وحواس سے تمہیں طلاق دیتا ہوں ،میں اپنے ہوش وحواس سے تمھیں طلاق دیتا ہوں۔ تیسری مرتبہ خاموش ہونے کے بعد یہ کہاکہ "میں تمہیں چھوڑتا ہوں” ۔ کیا مذکورہ صورت میں ،میں دوبارہ نکاح کرسکتا ہوں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں ہوگئی ہیں جن کی وجہ سے نکاح ختم ہوگیا ہے اور بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ صلح کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved