• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"تو میری طرف سے فارغ ہے "الفاظ سے طلاق کا حکم

استفتاء

ایک مرد نے اپنی بیوی سے کہا تو میری طرف سے فارغ ہے تو اس کا جواب کیا ہے ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ :

شوہر نے یہ جملہ جس پس منظر میں کہا تھا اسے تفصیل سے تحریر کریں ۔

جواب وضاحت :

ایک مرد نے اپنی بیوی سے کہا تو میری سے فارغ ہے باتوں باتوں میں ۔اب وہ  آپس میں دوبارہ میاں بیوی کی طرح رہ سکتے ہیں یا نہیں ؟از روئے شریعت جواب عنایت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شوہر نے یہ جملہ جب طلاق ہی کی نیت سے کہا ہے تو اس سے ایک طلاق بائنہ واقع ہو گئی جس کی وجہ سے سابقہ نکاح ختم ہو گیا۔ میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہیں تو کم از کم دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کر کے رہ سکتے ہیں ۔دوبارہ نکاح میں مہر بھی نیا مقرر کرنا ہو گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved