• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میں جس عورت سے بھی نکاح کروں اسے طلاق

استفتاء

میں نے یہ قسم کھائی کہ اگر میں اس گھر میں داخل ہوا تو میں عورت سے بھی نکاح کروں اسے تین طلاق اور پھر میں اس گھر میں داخل ہو گیا ۔اب میرے لیے کیا حکم ہے ؟کفارہ ادا کروں قسم کا یا جو بھی مسئلہ ہو بتادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  آپ جس عورت سے بھی نکاح کریں گے نکاح کرتے ہیں اس عورت کو تین طلاقیں ہو جائیں گی لیکن یہ ایک مرتبہ ہی ہو گا اس کے بعد اگر کسی عورت سے نکاح کریں گے تو اس کو طلاق نہ ہو گی۔نیز مذکورہ صورت میں قسم کا کفارہ نہیں بنتا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved