• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کسی کو لے پالک بنانے اور اس سے پردے کا حکم

استفتاء

ہماری شادی کودس سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ہم اولاد سے محروم ہیں ۔اب ہم بچہ Adoptکرنا چاہتے ہیں جو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا اور ہمیں اس کی جنس کا نہیں پتہ ۔شریعت کی رو سے ہم اسے کیسے Adoptکرسکتے ہیں ۔وہ بچہ میری بیوی کے ماموںزاد کا ہے اور دونوں خاندان رضامند ہیں ۔اور اگر نہیں کرسکتے تو اس کی تفصیل بتا کر رہنمائی کریں ۔وہ بچہ بالغ ہونے کے بعد پردے کا کیا حکم ہے اور وہ بچہ میرے اور میری بیوی کے لیے محرم کیسے ہو سکتا ہے ۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بچہ ہو تو میری بیوی ا سے اپنی بہن سے دودھ پلواکر محرم کرسکتی ہے۔کیا ایسا کرنا درست ہے اور اس طرح بچہ محرم ہو جاتا ہے اور ہم اس سے خود کو ماں اور باپ کہلوانے کا حق رکھتے ہیں ؟شریعت کے لحاظ سے تفصیلی فتوی دے کر ہماری رہنمائی کریں تاکہ  آنے والے وقت میں ہم پریشان نہ ہوں ۔اس وقت میری عمر 38اور اہلیہ کی 30سال ہے ۔جزاک اللہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ بچہ Adoptکرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں البتہ  آپ ماں باپ کی نسبت اس بچے کی طرف نہیں کرسکتے ۔اس بچے کو محرم بنانے کے لیے کسی ایسی عورت کا دودھ پلوا سکتے ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ  آپ دونوں کامحرم بن جائے ۔بچہ ہونے کی صورت میں  آپ کی بیوی اپنی بہن کا دودھ پلوا کر بھی اسے اپنا محرم بناسکتی ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved