- فتوی نمبر: 13-192
- تاریخ: 15 اپریل 2019
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
حضرت میرے دوست کی والدہ عمرے پہ جانا چاہتی ہیں اور ان کے والد کا انتقال ہو چکا ہے ۔ اس کی والدہ کی عمر تقریبا 60 سال ہے ۔اب وہ یہ پوچھ رہا ہے کہ کیا ان کا عمرہ بغیر محرم کے ہو جائے گا ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں عمرہ تو ہو جائے گا مگر بغیر محرم کے جانے کا گناہ ہو گا کیونکہ ہماری تحقیق کے مطابق بڑی عمر کی عورت کے لیے بھی محرم کے بغیر عمرہ کا سفر کرنا جائز نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved