- فتوی نمبر: 13-72
- تاریخ: 06 جنوری 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > کفار اور گمراہ لوگوں سے معاملات
استفتاء
ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے ہم مسلمان حضرات مسیحی برادری سے نفرت کااظہار کرتے ہیں اور ان کے کھانے کے برتن استعمال کرنے سے کتراتے ہیں ان کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ تفصلیلی جواب دیں ۔
2۔اور صدقات خیرات اور بھوکے کو کھانا کھلانے میں عیسائی کو کھلا سکتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔مسلمانوں کا مسیحی برادری یا کسی اور غیر مسلم کے کھانے پینے کے برتن استعمال کرنے سے کترانا اس وجہ سے ہے تاکہ کفر کی نفرت دل میں باقی رہے ورنہ محض کسی کافر کے برتن میں کھانے پینے کی وجہ سے برتن ناپاک نہیں ہوتا لہذا اگر ایسے برتن کسی وجہ سے ناپاک نہ ہوں اور انہیں استعمال کرنے کی ضرورت ہو تو استعمال کر سکتے ہیں ۔
2۔ غیر مسلم کو زکاۃ اور واجب صدقات نہیں دے سکتے نفلی صدقات و خیرات دینے اور کھانا کھلانے کی اجازت ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved