- فتوی نمبر: 13-20
- تاریخ: 02 دسمبر 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > تبرکات و مقدس اشیاء
استفتاء
آج کل جو جائے نماز آرہی ہیں ان میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی تصویر بنی ہوتی ہیں وہ ہم نیچے بچھاتے ہیں نماز کے لیے ۔کیا یہ ٹھیک ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بہتر تو یہ ہے کہ جائے نماز سادہ ہو اس میں کوئی نقش ونگار اور غیر جاندار کی بھی تصویر نہ ہو لیکن اگر کسی جائے نماز پر خانہ کعبہ یا مسجد نبوی میں سے کسی کی تصویر ہو اور وہ سجدہ کی جگہ پر ہو تو ایسے جائے نماز کو نماز کے لیے بچھانے میں کوئی حرج نہیں ،کیونکہ عرف میں ان تصاویر کے سجدہ کی جگہ پر ہونے میں بے ادبی نہیں سمجھی جاتی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved