- فتوی نمبر: 13-60
- تاریخ: 03 ستمبر 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > علاج و معالجہ
استفتاء
کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مرد اور عورت کے گھر اولاد نہیں ہوتی ٹیکے کے زریعے سے جراثیم رکھے جاتے ہیں عورت کی بچہ دانی میں جو بچہ پیدا ہو گا اس کا کیا حکم ہو گا ؟ تفصیل سے رہنمائی فرمائیں ۔
وضاحت مطلوب ہے کہ
جراثیم کس کے ہو ں گے آپ کے شوہر کے یا کسی اور کے ؟
جواب وضاحت
جراثیم کسی اور کے ہوتے ہیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب جراثیم کسی اور کے ہوں تو اولاد کے حصول کے لیے اس طریقے کو اختیار کرنا جائز نہیں ۔ایسا کرنا حرام ہے تاہم نا جائز ہونے کے باوجود اگر ایسی صورت اختیار کر لی گئی ہو تو شرعی ضابطے کے مطابق پیدا ہونے والا بچہ شوہر کا شمار ہو گا جبتک شوہر بچے کا اپنے سے ہونے کا انکار نہ کرے
© Copyright 2024, All Rights Reserved