• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رشوت دے کر ملازمت حاصل کرنا

استفتاء

میرے شوہر کو ملازمت کی آفر ہورہی ہے دو لاکھ روپے رشوت مانگ رہے ہیں وہ مان نہیں رہے بہت سمجھایا انہیں حدیث بھی سنائی لیکن وہ کہتے ہیں کہ آج کل پیسے سے ملازمت ملتی ہیں تو کیا اس ملازمت سے آنے والی کمائی حرام شمار ہو گی؟

وضاحت مطلوب ہے :

اپنے معاشی حالات ذراتفصیل سے اردو میں لکھ کرارسال فرمائیں ؟

جواب وضاحت:کریانہ کی دکان شوہر کی ہے پندرہ یا بیس ہزار آمدن ہے لیکن اس میں دس ہزار کمیٹی جاتی ہے باقی دکان کی چیزیں آتی رہتی ہیں یا میری کوئی دوائی یا چھوٹی موٹی ضرورت ۔باقی کھانا پینا اکٹھا ہے ابھی تک اس لیے کام چل رہا ہے نہ کھانے کی فی الحال ٹینشن نہ کسی قسم کے بلز کی ۔دراصل میرے سسر اورجیٹھ نمبرز لگانے ہیں پرائز بانڈر جو ہوتے ہیں ان پر۔ میں چاہتی ہوں جتنی جلدی ہوسکے اس سے نکلا جائے تاکہ ہم حرام کی کمائی سے بچ سکیں ۔اس لیے ملازمت کی ضرورت پیش آرہی ہے ابھی ہمامری شادی کو نو ماہ ہوئے ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر آپ کے شوہر ملازمت کے اہل ہیں تو ملازمت سے حاصل ہونے والی کمائی حرام نہ ہو گی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved