• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

’’ایڈ‘‘دیکھ کر پیسے کمانے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم کمپنی کے ساتھ آن لائن ایک کام کررہے ہیں  اس کمپنی کے جو مختلف پیکیجز ہیں  اس پیکیج میں  ہم کام کررہے ہیں  وہ یہ کہ بارہ ہزار روپیہ جمع کراتے ہیں  ان کو ایڈوانس اور چھ مہینے کا پیکیج ہے چھ مہینے کے بعد کمپنی ہمیں  وہ 12000 واپس نہیں  کرے گی اور وہ روزانہ ہمیں  سوایڈ دیتی ہے دیکھنے کے لیے۔ اگر ہم سوایڈ دیکھیں  گے تو ہمیں پانچ سو روپے سو ایڈکے ملیں  گے تو اس طرح چھ مہینے کے تقریبا اسی ہزار روپے بنتے ہیں  اس بارے میں  پوچھنا تھا ۔

اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر ہم چھ مہینے ایڈ نہیں  دیکھتے تو ہمارے اکاؤنٹ میں  کچھ بھی نہیں  آتایعنی جتنا کام کریں  گے اتنے پیسے مل جائیں  گے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایڈ دیکھنا کوئی ایسا عمل نہیں  جو شریعت کی نظر میں  قابل اجرت ہواس لیے حقیقت میں  تو  کمائی کا یہ طریقہ سود اورجوئے پر مشتمل ہے۔ سود پر ایسے مشتمل ہے کہ جتنے پیسے دیئے ہیں  ایڈ دیکھنے کی صورت میں  اصل دی ہوئی رقم سے بھی زیادہ ملیں  گے اورجوئے پر ایسے مشتمل ہے کہ ایڈ نہ دیکھنے کی صورت میں  اصل دی ہوئی رقم بھی ہاتھ سے جائے گی۔اور اگر ایڈ دیکھنے کے عمل کو قابل اجارہ بھی کہیں  تو کمپنی کااجیر (ایڈ دیکھنے والے )سے بارہ ہزار روپے لینا جو ایڈ نہ دیکھنے کی صورت میں  ناقابل واپسی ہوں  گے یہ رشوت کے زمرے میں  آتا ہے۔ لہذا کمائی کے لیے مذکورہ طریقہ اختیار کرنا جائز نہیں  ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved