• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بیک وقت تین طلاقوں کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لڑکی کی لڑکے کی بہن سے لڑائی ہوئی اس نے شوہر سے کہا کہ تم اپنی ماں بہن کو رکھ لو یا مجھے ؟تو شوہر نے کہا ’’میں تم کو طلاق دیتا ہوں ،طلاق دیتا ہوں ،طلاق دیتا ہوں‘‘اب وہ میاں بیوی بہت رو رہے ہیںکہ ہم ایک دوسرے کے بغیر مر جائیں گے لڑکی حاملہ ہے پانچ ماہ کا حمل ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں جن کی وجہ سے نکاح مکمل طور سے ختم ہو گیا ہے اور بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے ۔واضح رہے کہ طلاق حمل کی حالت میں بھی ہو جاتی ہے ۔

قال رجل لامرء ته انت طالق انت طالق انت طالق فقال عنيت بالاولي الطلاق وبالثانية والثالثة افهامها صدق ديانة وفي القضاء طلقت طلاثا۔(الهندية35/5)

وفي الشامية509/4

وان کرر لفظ الطلاق وقع الکل وان نوي التاکيد دين ۔

وايضا فيه422/4

(وحل طلاقهن ) اي الآيسة والصغيرة والحامل۔۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved