• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میں نے آپ کو طلاق دی ‘‘کہنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام بیچ اس مسئلہ کے کہ میرے اور میری گھر والی کی آپس میں کچھ سخت باتیں ہو گئیں جس پر اس نے میرے دوست کی گھر والی کو کہا کہ میرے شوہر کو کہہ دیں اگر وہ مجھے صبح لینے نہ آیا تو پھر مجھے طلاق دے دے۔ میں پاس بیٹھ کردونوں کی باتیں سن رہا تھا اس کے بعد میں نے فون پر اس کو کہا’’ میں نے آپ طلاق دی‘‘ یہی جملہ میں نے تین مرتبہ فون پر کہہ دیا دو مرتبہ بیوی نے یہ جملہ سنا اور تیسری مرتبہ یہ جملہ کہنے سے پہلے بیوی نے فون بند کردیا۔ میں نے یہ جملہ تین مرتبہ ہی کہاتھا ۔اب آپ ہمیں بتائیں کہ مذکورہ صورت میں کتنی طلاقیں ہوئی ہیں ؟صلح کی کوئی گنجائش ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہو گئی ہیں نکاح مکمل طور سے ختم ہو گیا ہے اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved