• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اگر سسر بہو سے ہمبستری کرلے تو اس کاحکم

استفتاء

سوال :سسر اور بہو میں ہمبستری ہوجائے تو اس کے بیٹے اور بہو کا نکاح قائم ہوگا ؟اور وہ ساتھ رہ سکتے ہیں یا علیحدہ ہو جائیں یا ساتھ رہنا چاہیے؟ اس کا کوئی کفارہ ہوگا ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ

کوئی واقعہ پیش آیا ہے یا ویسے ہی معلومات میں اضافے کے لیے پوچھنا چاہ رہے ہیں اگر واقعہ پیش آیا ہے تو کچھ تفصیلات اردو رسم الخط میں لکھ کر بھیجیں۔

جواب وضاحت

جی یہ میری دوست کے ساتھ ہوا ہے اس کا شوہر دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے اور وہ سسر کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اس غلطی کی سچے دل سے توبہ کر کے شوہر سے الگ نہیں ہونا چاہتی برائے مہربانی جواب دے دیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سسر اور بہو میں ہمبستری ہوجائے تو حنفیہ کے عام ضابطے کی رو سے بیوی اپنے شوہر پر حرام ہوجاتی ہے تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر مذکورہ صورت میں اس کی بھی گنجائش ہے کہ بیوی شوہر پر حرام نہ ہو لہذا میاں بیوی ساتھ رہنا چاہیں تو رہ سکتے ہیں تفصیل دیکھنی ہو تو ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب،، فقہ اسلامی ،،میں دیکھ سکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved