- فتوی نمبر: 13-159
- تاریخ: 15 نومبر 2019
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے بچپن کے چند سالوں میں (بلوغت کے بعد)نماز باقاعدگی سے نہیں پڑھی ۔کوئی نہ کوئی ضرور چھوٹ جاتی تھی ۔لیکن اب مجھے یاد نہیں کہ کون سی نماز چھوٹی یا کتنیں چھوٹیں ۔اب میرے لیے نماز لوٹانے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک محتاط اندازہ لگا ئیں کہ کون کون سی نماز کتنی کتنی مقدار میں چھوٹی ہو گی اس کے مطابق نمازوں کی قضاء کرلیں اور ہر نماز میں یوں نیت کریں کہ میرے ذمے ان مثلافجر کی نمازوں میں سے جو پہلی نماز ہے اس کی قضاء کرتا ہوں
© Copyright 2024, All Rights Reserved