- فتوی نمبر: 13-104
- تاریخ: 25 دسمبر 2019
- عنوانات: عبادات > طہارت > حیض و نفاس کا بیان
استفتاء
۱۔ ایک مسئلہ پوچھنا تھا اگر عورت کو حیض کے دن ہیں توان میں وہ اپنے بچے کا قرآن سن کر اس کی غلطی بتا سکتی ہیں یا نہیں ؟
۲۔ اگر مقتدی دس گیارہ سال کے بچے ہیں تو ان کو جماعت کروائی جائے تو جماعت ہو جائے گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ مذکورہ صورت میں حائضہ عورت اپنے بچے کا قرآن سن سکتی ہے البتہ غلطی بتانے میں اگر پوری آیت نہ پڑھے بلکہ آیت کا ذراسا لفظ یا آدھی آیت پڑھے تو درست ہے بشرطیکہ وہ آدھی آیت اتنی بڑی نہ ہو کہ کسی چھوٹی سی آیت کے برابر ہو جائے۔
۲۔ مذکورہ صورت میں جماعت ہو جائے گی۔
لما فی الشامیة (423/1)
وقراء ة القرآن بقصده ۔۔قوله (وقراءة القرآن)ای ولو دون آیة من المرکبات لا المفردات لانه جوز للحائض المعلمة تعلیمة کلمة کلمة کما قدمناه
© Copyright 2024, All Rights Reserved