• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’تم میری طرف سے فارغ ہو‘‘سے طلاق کاحکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک شخص سے نکاح ہوا،لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی نکاح کے کچھ عرصہ بعد ہی میرے شوہر نے مجھ پر تہمتیں لگانا شروع کر دیں جس کی وجہ سے ہمارے درمیان کافی ناراضگی اور اختلاف پڑ گئے  ایک دن میرے شوہر نے میری ساس کے انتقال کے بعدمجھے غصہ کی حالت میں یہ بول دیا کہ ’’تم میری طرف سے فارغ ہو ‘‘اس کے بعد میں آج سات سال ہو گئے ہیں انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی خرچ دیااور نہ ہی ان کا کوئی رابطہ نمبر ہے شاید وہ کہیں اور چلے گئے اب میں کہیں اور نکاح کرنا چاہتی ہوں اب شریعت کا میرے بارے میں کیا حکم ہے؟

نوٹ میرا ایک لڑکے کے ساتھ تعلق تھا جس کی وجہ سے میں نے اپنے والد صاحب کو مجبور کیا کہ وہ شادی کرائیں، جس پر میرے والد صاحب راضی ہوگئے اور ہم نے نکاح کرلیا ،والدہ کو بعدمیں علم ہوا تھا۔

طاہر اجمل خان

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق بائنہ ہو گئی ہے، نکاح ختم ہوگیا ہے، آگے نکاح کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved