• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جمعہ کی اذان اول کےبعد دفتر میں کام کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام دریں مسئلہ کے بارے میں بندہ ایک فیکٹری میں اکاوئٹس کے شعبے میں ملازم ہے ،بندہ فیکٹری میں جمعے کا وقت داخل ہونے کے بعد یعنی آج کل 11:50کے بعد بھی اپنی کرسی پر ہی بیٹھنا ہوتا ہے کیونکہ چھٹی پونے ایک ہے اور کام بھی کرنا پڑجاتا ہے کیا ایسے کرنا جائز ہے اس بارے میں شفقت فرماکرممنون فرماویں

وضاحت مطلوب ہے:سائل کے قریب محلے میں جمعہ کی پہلی اذان کب ہوتی ہے؟

جواب وضاحت:جہاں سب جمعہ پڑھتے ہیں وہاں پر جمعہ کی پہلی اذان 12:45جبکہ قرب وجوار کی مساجد میں ساڑھے بارہ سے ایک بجے تک ہوتی ہیں۔

استفتاء

ایک قول کے مطابق سعی الی الجمعۃ کا وجوب خطبے کی اذان سے ہوتا ہے لہذا اگر آپ کو پہلی اذان کے بعد مجبورا دفتر میں بیٹھنا پڑتا ہے یا کبھی کبھار کچھ کام بھی کرنا پڑجاتا ہے تو مجبوری کی حالت میں اس قول پر عمل کی گنجائش ہے۔

فی فقه البیوع للعثمانی:982

فمن  البیع المکروه البیع عند اذان الجمعة وبعده الی ان تقضی الصلوة وذلک لقوله تعالی یاایهاالذین آمنو اذا نودی للصلوة من یوم الجمعة فاسعوا الی ذکرالله وذرواالبیع الایة

ومذهب الحنفیة ان المعتبر فیه الاذان الاول للجمعة والمعتمد عند المالکیة والحنابلة ان المعتبر فیه الاذان الثانی عقیب جلوس الامام علی المنبر ۔۔۔وفصل الشافعیة فقالوا:ان کان البیع قبل الزوال لم یکره وان کان بعده وقبل ظهور الامام وقبل جلوسه علی المنبر وقبل شروع الموذن فی الاذان بین یدی الخطیب کره کراهة تنزیة وان کان بعد جلوسه علی المنبر وشروع الموذن فی الاذان حرم البیع علی المتباعیین جمیعا۔۔۔

وقد شاع فی البلاد الیوم انها ای الجمعة فقام فی مواضع مختلفة فی اوقات

 مختلفةفهل کره البیع عند الاذان الاول اینما کان فی البلد او عندالاذان فی اقرب مسجد للمتبایعین؟قداختلف فیه فتاوی مشائخنا۔۔۔وافتی شیخنا العلامة المفتی رشید احمدرحمه الله بان البیع یکره عند اذان مسجد الحی لان الاجابة بالقدم (فی الصلوة)انما تجب به والظاهر انه هو الراجح

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved