• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کمیٹی پرزکوۃ کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک شخص نے کمیٹی میں حصہ لیا جس میں پچاس افراد شریک ہیں ۔اس شخص کی کمیٹی بیسویں نمبر پر نکلی ہے ۔اس شخص کو پانچ لاکھ روپے ملے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ اس شخص کو کتنے مال کی زکوۃ ادا کرنی ہو گی ؟یادر ہے کہ ابھی تیس افراد کی کمیٹی باقی ہے اور اس کو ہر ماہ پیسے جمع بھی کرنے ہیں جو کہ اس پر لازم ہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمیٹی جلدی نکل آنے کی صورت میں جتنی کمیٹیاں ابھی دینی ہیں وہ اس شخص کے ذمے قرض ہیں جو اس نے ادا کرنا ہے اور واجب الاداء قرض زکوۃ کے حساب میں منہا کیا جاتا ہے ،مگر چونکہ یہ سارا قرض فوری واجب الاداء نہیں ہے بلکہ قسط وار ہے ،اس لیے اگر وسعت ہو تو صرف جاری ماہ کی قسط منھا کرلیں ۔باقی کو اپنا مال شمار کرکے زکوۃ ادا کریں ۔اگر مجبوری جتنی کمیٹیاں باقی ہیں ان سب کو منھا کرسکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved