• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

چار باغ ترند ميں جمعہ و عیدین کی نماز شروع کرنا

استفتاء

  1. گاؤں چار باغ ترند، جلیل آباد، قلاع، اشاڑے، نیوکلے (نوے قلاع) ڈھیری، زرین آباد، کربوڑی، مٹہ کالونی، گیدڑی، لنڈی، لنڈی کس، میرہ، بانڈو، چنار بازار، دمہ گٹ، ٹانگی مذکورہ بالا چار باغ ترند کے محلہ جات ہیں۔

پہلے ان محلہ جات کے درمیان تھوڑی تھوڑی جگہ خالی تھی اتصال نہیں تھا۔  لیکن اب محلہ جات میں آباد ی کے بڑھنے کی وجہ سے اتصالِ حسی اور عرفی قائم ہوچکا ہے  کہیں پر بمشکل 100میٹر کی جگہ خالی ہوگی ورنہ وہ بھی  نہیں کیونکہ درمیان میں مکانات بن گئے ہیں، حتّی کہ نووارد ان میں علیحدہ علیحدہ محلہ ہونے کا امتیاز نہیں کر سکتا۔ مطلب یہ ہے کہ اس کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ایک محلہ کے حدود ختم ہوگئے اور میں دوسرے محلے میں داخل ہوگیا ہوں۔

  1. کل مردم شماری مذکورہ محلہ جات کی تقریباً(4000) چار ہزار سے زیادہ ہے۔
  2. واقع متصل چنار بازار جو کہ تقریباً 25دکانوں پر مشتمل ہے جس میں مختلف اشیاء ضرورت مثلاً 3عدد پرائیویٹ کلینک اور ایک سرکاری BHU بیسک ہیلتھ یونٹ جو کہ کرونا ویکسینشن سنٹر بھی ہے میڈیکل سٹورز، کریانہ، تھوک کے دکان، لکڑی کے ٹال، سبزی، کپڑا اور تندور وغیرہ جملہ سہولیات میسر ہیں۔
  3. مذکورہ محلہ جات میں ہائی سکول، مڈل سکول اور مختلف پرائمری سکولز بھی موجود ہیں۔
  4. ڈاکخانہ کی سہولت بھی مذکورہ محلہ جات کے لیے موجود ہے۔
  5. مذکورہ محلہ جات کی تمام سٹرکیں اور گلیاں پکی ہیں۔

نوٹ: چار باغ ترند اور تمام محلوں میں کم از کم 10-12مسجدیں  ہونگی۔ ان میں سے بڑی(جو ابھی زیر تعمیر ہے جو کہ کچھ دنوں میں مکمل ہوجائے گی) چار باغ ترند بمع تمام محلہ جات کے لوگوں (بالغ مردوں) کو اس میں اکٹھا کیا جائے تو تمام اس میں نہیں سمائیں گے۔

اب اسی بڑی مسجد میں جمعہ کی نماز شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق کیا چار باغ ترند میں جمعہ و عیدین کی نماز شروع کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ‘’چار باغ ترند‘‘  بمع اپنے محلہ جات کی آبادی اور سہولیات کے لحاظ سے  بڑی بستی کے  حکم میں ہے۔ لہذا وہاں جمعہ کی نماز درست ہے۔

تنویر الابصار مع در المختار(3/6) میں ہے:(ويشترط لصحتها) ‌سبعة ‌أشياء: الاول: (المصر وهو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها) وعليه فتوى أكثر الفقهاء.مجتبى لظهور التواني في الاحكام، وظاهر المذهب أنه كل موضع له أمير وقاضيقدر على إقامة الحدود كما حررناه فيما علقناه على الملتقىشامی(3/6) میں ہے:        عن ابى حنفية انه بلدة کبيرة فيها سکک و اسواق و لها رسائق و فيها دال يقدر علي انصاف المظلوم من الظالم بحشمة و علمه او علم غيره يرجع الناس اليه فيما يقع من الحوادث و هذا هوا الأصح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved