• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بغیر تعیین کے کئی سالوں کے روزوں کی قضا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تین سال رمضان کے قضاروزے ذمے ہیں ۔قضا رکھتے ہوئے یہ تعیین کرنا ضروری ہے کہ پہلے سال کے یا دوسرے کے یا،تیسرے کے؟اگر سال کی تعیین کے بغیر رکھ لیے تو قضا پھر بھی باقی رہے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مختلف سالوں کے قضا روزوں کی ادائیگی میں احتیاط تویہی ہے کہ سال کی تعیین کی جائے لیکن اگر تعیین نہ کی تب بھی روزے ادا ہو جائیں گے ۔

فی طحطحاوی:446

وکذا الصوم الذی علیه من رمضانین اذا اراد قضاءه یفعل مثل هذا علی احد تصحیحین مخالفین صحح الزیلعی لزوم التعیین وصح فی الخلاصة عدم لزوم التعیین

فی الشامی :488/10

ولو نوی قضاء رمضان ولم یعین الیوم صح ولو عن رمضانین کقضاء الصلوۃ صح ایضا

(قوله صح ایضا وان لم ینو)قدم الشارح فی باب شروط الصلاة عن القهستانی عن المنیة انه الاصح اه ونقل ط تصحیحه عن الوالوالجیة ایضا وان التعیین احوط

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved