• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اوبر،کریم کمپنیوں کے متعلق چندمسائل

استفتاء

جب ہم رجسٹر ہوتے تھے کریم اور اوبر میں تو یہ کمپنیاں ہمیں بونس دیتی تھیں اور ہم سے کمیشن لیتی تھیں کمیشن 25%

مسئلہ یہ ہے کہ اب کریم اور اوبر نے بونس دینا بند کر دیا ہے اور کمیشن اسی حساب سے 25 فیصد لے رہی ہیں،جب سے انہوں نے ایسا کرنا شروع کیا ہے تو اخراجات نہیں پورے ہوتے تو اخراجات پورا کرنے کے لیے ہم نے ایسا کرنا شروع کر دیا ہے کہ ہم ان کا کمیشن ہی کم کر دیتےہیں،جس  کی صورتیں درج ذیل ہیں :

1۔ ہم کسٹمر کے پاس جاتے ہیں تو کسٹمر کو جا کر ہم کہتے ہیں کہ سر آپ نے جہاں جانا ہے میں آپ کو وہیں ڈراپ کروں گا اور جو بل آپ کے پاس آ رہا ہے وہی لوں گا لیکن میں آپ کی ڈراپ کی لوکیشن قریب کی ڈال دوں گا مثال کے طور پر یہاں سے کسٹمر نے شاہدرہ جانا ہے شاہدرہ جانے کا بل دو سو روپے بنتا ہے، تو اوبر کا کمیشن پچاس روپے ہوگا لیکن اگر میں ڈراپ کی جگہ نزدیک سیکرٹریٹ کی ڈالتا ہوں تو بل بنے گا سو روپے ،تواس صورت میں اوبر کاکمیشن پچیس روپے ہوگا ،سیکرٹریٹ جا کرRideختم کر دیتا ہوں اور کسٹمر کو شاہدرہ لے جاتا ہوں اور کسٹمر سے دو سو روپے لے لیتا ہوں تو اس صورت میں اوبر کا کمیشن آدھا ہو جاتا ہے تو کیاایساکرناہمارے لئے جائز ہے یانہیں؟

  1. جب ہم کسٹمر کے پاس جاتے ہیں تو کسٹمر کو جاکر کہتے ہیں کہ آپRide کینسل کر دو میں آپ کو پرائیویٹ لے جاتا ہوں اورRideکینسل کرنے کی فیس میں آپ کو دے دیتا ہوں اور جوبل آپ کے پاس آ رہا ہے اوپر والا وہ آپ مجھے ادا کر دینا تو کیا ایسا کرنا بھی جائز ہے یا نہیں؟
  2. جب ہمیں Rideآتی ہےتو ہم کسٹمر کو فون کرتے ہیں کہ آپ Rideکینسل کر دو میں آپ کو پرائیویٹ لے جاؤں گا تو اس صورت میں کسٹمر کو چارج نہیں پڑتے اور بل و ہی لوں گا جو اوبر پرجانے کی صورت میں آ رہا ہے تو کیا ایسا کرنا بھی جائز ہے یا نہیں؟

عبدالرحمن

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ایسا کرناجائز نہیں،یہ کمپنی کےساتھ آپ کےکیےگئے معاہدہ کی خلاف ورزی ہے ۔

2۔یہ طریقہ بھی جائز نہیں ،کیونکہ گاہک کمپنی کےریفرنس سے آپ کےپاس آیا ہے آپ کےذاتی تلاش یا ریفرنس سے نہیں آیا۔

3۔ایسا کرنا بھی جائز نہیں،وجہ وہی ہے جو دوسری صورت میں بیان ہوئی ۔نیز کوئی الگ صورت نہیں دوسری صورت کی ہی ایک ضمنی صورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved