- فتوی نمبر: 22-260
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
1۔اناللہ وانا الیہ راجعون کن مواقع پر پڑھی جا سکتی ہے؟2۔اسکے دینی و دنیاوی فوائد کیا ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ کسی بھی مصیبت کے وقت انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھی جا سکتی ہے چاہے مصیبت بڑی ہو یا چھوٹی ہو ۔
2۔اسکے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح (620)میں ہے:
قد حث الشارع المصاب علی الصبر و الاحتساب و طلب الخلف عما تلف فروی مالک فی مؤطا عن ام سلمة رضي الله تعالى عنها ان رسول الله صلى الله عليه وسلم من اصابته مصيبة فقال كما امره الله تعالي:انا لله وانا اليه راجعون اللهم اجرني في مصيبتي و اعقبني خيرا منها الا فعل الله تعالى ذالك به۔
ترجمہ:شارع نے جس شخص کو مصیبت پہنچی ہو اس کو صبر کرنے پر اور اللہ تعالی سے ثواب کی امید رکھنے پر اور جو اس سے ضائع ہو گیا ہے اسکا نعم البدل طلب کرنے پر ابھارا ہے چنانچہ مؤطا میں امام مالک ؒ نے حضرت ام سلمۃ رضی اللہ تعالی عنھا سے روایت کی ہے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا "جس کو مصیبت پہنچی تو اس کو جس کا اللہ نے حکم دیا ہے یعنی انا لله وانا اليه راجعون اللهم اجرني في مصيبتي و اعقبني خيرا منها ” پڑھی تو اللہ تعالی اس کے لئے ایسا کرے گا ( جو دعا اس نے مانگی ہے وہ قبول کرے گا)۔
شعب الایما ن للبیہقی (7/117)میں ہے:
أخبرنا أبو عبد الله الحافظ و محمد بن موسى قالا نا أبو العباس الأصم نا الربيع بن سليمان نا أسد بن موسى نا هشيم بن بشير نا يحيى بن عبيد الله عن أبيه أنه سمع أبا هريرة يحدث قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا انقطع شسع أحدكم فليسترجع فإنه من المصائب
ترجمہ:آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جا ئے تو اسے چاہیے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھے کیونکہ یہ بھی ایک مصیبت ہے۔
2۔ ترمذی(323/1)میں ہے:
عن ابي موسي الاشعري رضي الله تعالى عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:اذا مات ولد العبد قال الله لملائكته قبضتم ولد عبدي فيقولون نعم فيقول قبضتم ثمرة فواده فيقولون نعم فيقول ما ذا قال عبدي؟فيقولون حمدك و استرجع فيقول الله ابنوا لعبدي بيتا في الجنة وسموه بيت الحمد
ترجمہ:آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب کسی بندے کا کوئی بچہ مرتا ہے تو اللہ تعالی اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے کہ تم نے میرے بندہ کے بچہ کی روح قبض کی ہے؟وہ عرض کرتے ہیں ہاں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ تم نے اسکے دل کا پھل (لخت جگر)لے لیا وہ عرض کرتے ہیں جی ہاں :پھر اللہ تعالی ان سے فرماتے ہیں اس پر میرے بندے نے کیا کہا ؟وہ عرض کرتے ہیں اس نے تیری تعریف کی اور انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا تو اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ میرے بندے کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اسکا نام بیت الحمد رکھو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved