- فتوی نمبر: 22-289
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > میاں بیوی کے مخصوص مسائل
استفتاء
اگر شوہر بیوی کی خواہش پوری نہ کر پائے اور بیوی خوش نہ ہو شوہر سے توبیوی کو کیا کرنا چاہیے؟
وضاحت مطلوب ہےکہ خواہش پوری نہ کر پانے کی صورت کیا ہے ؟کیامرد سرےسے جماع کی صلاحیت نہیں رکھتا یا بیوی سے پہلے فارغ ہو جاتا ہے؟
جواب وضاحت :کام شروع کرتا ہے فورا کام ہو جاتا ہے اور دوسری لڑکیوں کو ملتا ہے ،مجھے ملتا بھی بہت کم ہے ،میں اپنی خواہش کیسے پوری کروں؟ کسی اور سے خواہش پوری کر سکتی ہوں یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس صورت میں اگر عورت کو کسی گناہ کی طرف متوجہ ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ مسلسل روزے رکھےتاکہ شہوت کازور ٹوٹ جائے اگر اس سے بھی کام نہ چلے تو اپنی انگلی یاکوئی مصنوعی آلہ استعمال کرکے اپنی خواہش کی تسکین کر سکتی ہے،کسی غیر مرد سے تعلقات رکھنا حرام اور زنا کاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved