- فتوی نمبر: 25-38
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
وٹہ سٹہ کی شادی میں ایک فریق نے ایک طرف سے حق مہر چالیس ہزار مقرر کیا اور دوسرے فریق نے بھی یہی حق مہر رکھا ہےاور دونوں کہہ رہے ہیں کہ جو آپ نے ہمیں دینے ہیں وہ آپ خود ہی رکھ لیں اور ہم نے جو آپ کو دینے ہیں وہ ہم رکھ لیتے ہیں،یعنی دونوں لڑکیوں کے والد انہیں حق مہر دے دیں ۔کیا اس طریقے سے دونوں کا حق مہر ادا ہو سکے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نکاح کی وجہ سے مہر عورت کا حق ہوتا ہے جو اسے ملنا ضروری ہے۔مذکورہ صورت میں چونکہ ہر لڑکی کے باپ نے اس کے حق مہر کی ذمہ داری اٹھائی ہے اس لئے دونوں لڑکیاں باپ سے بھی مطالبہ کر سکتی ہیں اور ہر لڑکی کو اس کے باپ کے حق مہر ادا کر دینے سے اس کا حق مہر ادا ہو جائے گا۔
ہندیہ(271/2)میں ہے:زوج ابنته الصغيرة اوالكبيرة وهي بكرا او مجنونة رجلا وضمن عنه مهرها صح ضمانه ثم هي بالخيار ان شاءت طالبت زوجها او وليها ان كانت اهلا لذالك ويرجع الولي بعد الاداء علي الزوج ان ضمن بامره۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved